28 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کےرکن مہدی دواتگری نےخلیج فارس میں ہتھیاروں کی دوڑ کو امریکی اقدامات کانتیجہ اورعلاقےکےلئےخطرہ قراردیا۔

ابنا: مھدی دواتگری نے صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ مشرق وسطی وخلیج فارس کےعرب ممالک کےدرمیان اسلحوں کی دوڑ، علاقےکوغیرمستحکم کرنےکےلئے امریکی سازشوں کانتیجہ ہے۔ دواتگری نے امریکہ کی جانب سےخلیج فارس کے ممالک کوہتھیار بیچےجانےکی طرف اشارہ کرتےہوئےکہاکہ مغربی ممالک ایران سےخوف زدہ کرنےکی پالیسی پرعمل کرکے خلیج فارس اورمشرق وسطی کےبعض عرب ممالک سےناجائزمالی فائدہ اٹھانےکی کوشش کررہے ہیں۔ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کےرکن نےمختلف عسکری میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط پوزیش پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ ایران، دھمکیوں کےمقابلے ميں دفاعی روش پربھروسہ کرتاہے اور علاقےمیں ہتھیاروں کی دوڑ سےخوف زدہ نہيں ہے اوراسلحےکےخریدارممالک کوکشیدگی اورعدم استحکام کااصلی بھینٹ چڑھنےوالاسمجھتاہے۔ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کےرکن نے میانمارکےمسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتےہوئےعالمی برادری سےاس کانوٹس لینےکامطالبہ کیااورکہاکہ اس انسانی المیےکےسامنے مغربی ممالک کی خاموشی اوردہری پالیسی سےپتہ چلتاہے کہ مغربی ممالک کےمدنظر انسانی حقوق میں مسلمانوں کوکسی طرح کا کوئی حق حاصل نہيں ہے۔

.......

/169